چین کو ہمسایہ ممالک کے معمول کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے دیکھ کر خوش محسوس ہورہی ہے

امید ہے کہ ایسا کرتے ہوئے وہ دوسرے ممالک بالخصوص خطے کے ممالک کے جائز خدشات کا احترام کریں گے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ جاپان کے حوالے سے پوچھے جانیوالے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان

جمعہ 11 نومبر 2016 15:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین اس بات پر خوش ہے کہ اس کے ہمسائے ممالک معمول کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں ، اور امید کی جاتی ہے کہ ایسا کرتے ہوئے دوسرے ممالک بالخصوص خطے کے ممالک کے جائز خدشات کا بھی احترام کریں گے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے ساز گار زیادہ کام کریں گے ۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے حالیہ دورہ جاپان اور ان کے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ ان کے متوقع مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ہے ۔

امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا ’’دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہم اس بارے میں انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ ٹرمپ کی قیادت میں نئی امریکی حکومت مختلف شعبوں میں کیا پالیسیاں اختیار کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اصولی طورپر چین امریکہ تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک اور اس سے آگے کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں اور عالمی امن ، استحکام ، خوشحالی کو برقرار رکھنے میں بڑی مدد ملی ہے ، اس لئے وہ عدم محاذ آرائی ، عدم جنگ ، باہمی احترام اور مساوی تعاون کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے تعاون کو وسیع کرنے کیلئے نئی امریکی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ، دو بڑی طاقتوں کے درمیان اگر اختلافات اب بھی موجود رہے تو ہم مناسب طورپر نمٹنے کیلئے تیار ہیں تا کہ ہمارے تعاون سے ہمارے عوام اور بین الاقوامی برادری کو زیادہ فوائد پہنچیں ۔

متعلقہ عنوان :