جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

تحریک عدم اعتماد کو 214 اراکین نے مسترد کر دیا،تحریک کے حق میں صرف 124 ارکان نے ووٹ دیا

جمعہ 11 نومبر 2016 15:15

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف پارلیمان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقجنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف پارلیمان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

زوما کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کی اپنی پارٹی اے این سی کے کئی حلقے بھی ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ گزشتہ روز پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو تاہم 214 اراکین نے مسترد کر دیا۔ اس تحریک کے حق میں صرف 124 ارکان نے ووٹ دیا۔ زوما کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :