سینٹر نہال ہاشمی کا بیان ذاتی رائے ،وفاقی حکومت یا ن لیگ کا موقف نہیں، مریم اورنگزیب

جمعہ 11 نومبر 2016 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے متعلق سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ وفاقی حکومت یا مسلم لیگ ن کا موقف نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر مملکت ببرائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے متعلق جو بیان دیئے ہیں وہ ان کی ذاتی رائے تو ہو سکتی ہے مگر مسلم لیگ ن یا وفاقی حکومت کین ہیں۔ وفاقی حکومت نہال ہاشمی کے بیان سے مکمل لا تعلقی کرتی ہے

متعلقہ عنوان :