سٹیل ملز کی زمین لیز پر دے کر ملازمین کو تنخواہیں ادا

پورٹ قاسم پر قائم 150 ایکڑ زمین 30 سال کیلئے لیز پر دی گئی ہے ، سٹیل مل کی زمین سے درآمدی کوئلے کی ترسیل کی جائے گی

جمعہ 11 نومبر 2016 15:13

سٹیل ملز کی زمین لیز پر دے کر ملازمین کو تنخواہیں ادا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) پانچ ماہ سے تنخواہوں کے منتظر سٹیل ملز ملازمین پر حکومت کو اچانک کیسے رحم آیا دنیا نیوز نے سب کچھ معلوم کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی اندرونی کہانی کیا ہے پانچ ماہ سے تنخواہوں کے منتظر سٹیل مل ملازمین پر اچانک حکومت کو کیسے رحم آگیا حکومت نے پورٹ قاسم پر سٹیل ملز کی 150 ایکٹر زمین 30 سال کے لئے لیز پر دے دی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سٹیل مل کی زمین سے درآمدی کوئلے کی ترسیل کی جائے گی۔ یہ کوئلہ ساہیوال میں 350 میگاواٹ کے بجلی گھر کو سپلائی کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیل مل 19 ہزار ایکٹر زمین اور 16 ہزار ملازمین کی قوت ہونے کے باوجود گذشتہ ڈیڑھ سال سے مکمل طور پر بند ہے۔ اور ادارے کا مالی خسارہ 200 ارب روپے سے تجاو کرچکا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :