اپوزیشن لیڈر کا وزیر اعظم کو خط،گڈانی حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

حادثے میں میں جاں بحق اور زخمیوں کو ریل حادثے کے برابر معاوضہ دیا جائے ،خورشید شاہ

جمعہ 11 نومبر 2016 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شہا نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے گڈانی حادثے کی مفصل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گڈانی حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو ریل حادثے کے برابر معاوضہ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گڈانی حادثے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گڈانی حادثے میں26مزدور جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے تھے۔ گڈانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کو ریل حادثے کے برابر معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ حادثے کی مفصل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ یہ بہت بڑا سانحہ ہے