شوبز نیوز*

معروف گیت نگار اور شاعر لیونارڈ کوہان بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعہ 11 نومبر 2016 15:11

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) معروف گیت نگار اور شاعر لیونارڈ کوہان بیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کینیڈا کے اس فنکار کے فیس بک پیچ پر ان کی وفات کی خبر شائع کرتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا ایک اہم موسیقار سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں کوہان کے لیے ایک یادگاری تقریب جلد ہی منعقد کی جائے گی۔ متوفی نے اکتوبر میں ہی اپنا 14 واں البم ریلز کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :