جنوبی کوریا اور جاپان آئندہ ہفتے خفیہ فوجی معاہدے پر دستخط کرینگے

جمعہ 11 نومبر 2016 15:09

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) جنوبی کوریا آئندہ ہفتے جاپان کے ساتھ ابتدائی خفیہ فوجی معاہدے پر دستخط کریگا۔ ملکی میڈیا کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان آئندہ ہفتے ہونیوالے دو طرفہ اجلاس کے موقع پر خفیہ معلومات کے تبادلے کے ابتدائی فوجی معاہدے پر دستخط کرینگے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں دو طرفہ مذاکرات بھی جاری ہیں۔ واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کے حوالے سے مذارکات کے دور منعقد ہو چکے ہیں۔ تاہم ابھی اس معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی