بھارت اور جاپان کے اچھے تعلقات دنیا کے استحکام کا باعث بنیں گے، مودی

جمعہ 11 نومبر 2016 15:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جاپان اور بھارت کے مضبوط تعلقات عالمی سطح اور بالخصوص ایشیا کے استحکام کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مودی نے اپنے دورہ جاپان کے دوران جمعے کے دن ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اکیسویں صدی کا محور ایشیا ہی ہو گا۔ مودی نے جاپان کے ساتھ متنازعہ سول جوہری معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے جاپانی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں زیادہ سرمایا کاری کریں۔ مودی کے مطابق جاپان اور بھارت کے اچھے تعلقات نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے استحکام میں اہم ثابت ہوں گے۔۔

متعلقہ عنوان :