پنجا ب حکو مت نے صوبے سے عطائیت کے خاتمے کا عزم کر لیا

جمعہ 11 نومبر 2016 15:06

پنجا ب حکو مت نے  صوبے سے عطائیت کے خاتمے کا عزم کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) چھ سال کے طویل انتظار کے بعد حکومت نے صوبے میں عطائیت کے خاتمے کا عزم کر لیا ہے ۔ اب سے عطائیت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ محکمہ قانون نے عطائیت کی پابندی کے حوالے سے رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں عطائی بلا خوف خطر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور عطائیت کے خاتمے کے لیے قائم پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کروڑوں روپے کے فنڈز کے استعمال کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

اب حکومت نے عطائیت کے خاتمے کے تیارکردہ رولز کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پنجاب میں اب ہر قسم کی عطائیت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور خلاف قانون کام کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی