پنجاب حکومت کا ہسپتالوں میں کیو مینجمنٹ سسٹم ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 11 نومبر 2016 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) پنجاب حکومت کا ہسپتالوں میں سہولیات کی عد م دستیا بی کو دور کرنے کے بجائے نت نئے تجربات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے --’’کیو مینجمنٹ سسٹم ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مریضوںکو علاج معالجے سے پہلے ٹوکن دیا جائے گا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹروں کو چیک اپ کروا سکے گا ۔

محکمہ نے اس حوالے سے پرائیوٹ فرمز سے ٹھیکہ کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں طبی سہولیات کااس وقت شدید فقدان ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی ہیں جس کیو جہ سے علاج معالجہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ حکومت نے بجائے سہولیات کو بہتر کرنے کے نت نئے تجربات شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے --’’کیو مینجمنٹ سسٹم ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مریضوںکو علاج معالجے سے پہلے ٹوکن دیا جائے گا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹروں کو چیک اپ کروا سکے گا ۔ محکمہ نے اس حوالے سے پرائیوٹ فرمز سے ٹھیکہ کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے ۔ یہ نیا سسٹم تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ، آر ایچ سی ، بی ایچ یو سنٹر پر ہو گا اس کے علاوہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ ، ڈی جی ہیلتھ ، صوبائی کنٹرول بورڈ اور دیگر ماتحت اداروں میں نصب کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :