ٹرمپ مداخلت اور الگ تھلگ کی پالیسی سے باز رہیں، چینی سرکاری میڈیا کا انتباہ

جمعہ 11 نومبر 2016 15:02

ٹرمپ مداخلت اور الگ تھلگ کی پالیسی سے باز رہیں، چینی سرکاری میڈیا کا ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) چینی سرکاری میڈیا نے نومنتخب صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مداخلت اور الگ تھلگ کی پالیسی سے باز رہیں۔ ’’سٹیٹس کو‘‘ کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے ساتھ کام کریں۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی جلسہ کے دوران دھمکی دی تھی کہ وہ تجارتی معاہدے ختم کر دیں گے لیکن چین اور دیگر ممالک غیر یقینی امریکی پالیسیوں کے باعث تحفظات کا شکار ہیں۔امریکی اخبارکے مطابق ٹرمپ کی جیت سے امریکی سیاست کو بڑا دھچکا لگا۔

متعلقہ عنوان :