ہنگری،مہاجرین کی آباد کاری پر پابندی عائد کرنے کا بِل دوبارہ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 11 نومبر 2016 15:02

بڈا پسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) ہنگری نے مہاجرین کی آباد کاری پر پابندی عائد کرنے کا بِل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے دوبارہ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مجّوزہ بِل کو آئین کا حصہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے کیونکہ ہنگری کی حزبِ اختلاف مہاجرین کے بحران کے حوالے سے برسلز کا ساتھ دے رہی ہے۔

چونکہ آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکی لہذٰا حکومت کو موجودہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے ہی مہاجرین کی آباد کاری کے حوالے سے یورپی یونین کے کوٹا سسٹم منصوبے کے خلاف جد وجہد جاری رکھنی ہو گی۔ واضح رہے اس سے قبل رواں ماہ کی 8 تاریخ کو ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹور اوربان کی جانب سے ملکی پارلیمنٹ میں مہاجرین کی آبادکاری پر ایک آئینی ترمیم کے ذریعے پابندی عائد کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔