آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار کی بزرگ صحافی محمد لطیف جعفری کی وفات پر گھر جا کر تعزیت

جمعہ 11 نومبر 2016 14:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کی قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان نے آزاد کشمیر کے معروف بزرگ صحافی محمد لطیف جعفری کے انتقال پر مرحوم کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی رشید جعفری ، بیٹوں یاسر جعفری ، قیصر جعفری اور انصر جعفری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی قائمقام وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لطیف جعفر ی مرحوم سنیئر ترین صحافی تھے جہنوں نے بے باک صحافت کی اور عوامی مسائل کو بغیر کسی ڈر و خوف کے اجاگر کیا مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی حبیب الرحمن آفاقی ، چوہدری نسیم ایڈووکیٹ بھی قائمقام وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔