سرکار دو عالم حضرت محمد ؐ کی ذات ہم سب کیلئے بہترین نمونہ ہے‘ سارے کا سارا دین سیرت محمدیؐ ہے آج بھی مسلمان اگر اسوة رسول کریم ؐ پر عمل پیرا ہو جائیں تو پوری دنیا کے حکمران بن جائیں

مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین مولانا عتیق الرحمن دانش کااجتماع سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 14:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) سرکار دو عالم حضرت محمد ؐ کی ذات ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ سارے کا سارا دین سیرت محمدیؐ ہے آج بھی مسلمان اگر اسوة رسول کریم ؐ پر عمل پیرا ہو جائیں تو پوری دنیا کے حکمران بن جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر کے چیئرمین مولانا عتیق الرحمن دانش نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی پستی اور زوال کا سب سے بڑا سبب بھی یہی ہے کہ مسلمان اپنے آقا حضرت محمد ؐ کے کردار اور سیرت سے بہت دور ہو گئے ہیں۔ آج بھی مسلمان اگراللہ کے احکامات حضور علیہ السلام کے نورانی طریقوں پر عمل پیرا ہو جائیں تو مسلمان دوبارہ عروج حاصل کرتے ہوئے پوری دنیا کے حکمران بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اندر جو فرقہ واریت ، عصبیت اور لسانیت کا عفریت جوان ہو چکا ہے اور یہ عفریت مسلمانوں کو چاٹ رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کی اپنے نبی کریم ؐ کی سیرت سے دوری ہے۔

متعلقہ عنوان :