مقبوضہ کشمیر سے چلنے والی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی ‘بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا ‘اسکو کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خودرایت دینا ہو گا‘بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں فور اًواپس بلا ئے

مرکزی چیئرمین مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف ارشد محمود راجہ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 11 نومبر 2016 14:55

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مرکزی چیئرمین مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف ارشد محمود راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے چلنے والی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا اسکو کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خودرایت دینا ہو گابھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں فور اًواپس بلا ئے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کو آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے عالمی برادری اپنا موثر کردارادا کرئے آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوںنے کہا کہ پاکستان اور کشمیرلازم وملزوم ہیں پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے نصب العین حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرسطح پر سیاسی وسفارتی ،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک جموںو کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کودہشت گردی کا سامناہے ۔ اس موقع پر حکومت، افواج پاکستان اور عوام کو بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا تب جاکر دشمن کی ان مذموم کارروائیوں سے ملک کو نکالاجاسکتاہے۔