مودی انٹر نیشنل دہشت گرد ہے جس نے پورے خطہ کا امن دائو پر لگا رکھا ہے ‘سیز فائر لائن کے سرحدی علاقوں ‘نکیال ‘راولا کوٹ‘ نیلم ،تتہ پانی اور دیگر مقامات پر گولہ باری اور وحشیانہ قتل و غارت گری میں مودی ملوث ہے

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ شمروز خان کی بات چیت

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ شمروز خان نے کہا ہے کہ مودی انٹر نیشنل دہشت گرد ہے جس نے پورے خطہ کا امن دائو پر لگا رکھا ہے سیز فائر لائن کے سرحدی علاقوں ،نکیال ،راولاکوٹ ،نیلم ،تتہ پانی اور دیگر مقامات پر گولہ باری اور وحشیانہ قتل و غارت گری میں مودی ملوث ہے عالمی برداری اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور دنیا کا آزاد میڈیا سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ فی الفور بھارتی دہشت گرد وزیراعظم کے ان کالے کرتوتوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کنٹرول لائن اور مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کر کے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں کشمیریوں کی آزادی کی منزل اب دور نہیں ہے تحریک آزادی کشمیر کی حالیہ لہر نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری عوام اپنے استصواب رائے اور آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں عظیم نوجوان مجاہد برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر میں نیا جوش و لولہ پیدا ہوا ہے جس کو روکنا اب بھارتی افواج کے بس میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیر کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دینے کے باوجود اپنی جدوجہد کا جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے پیدائشی حق کیلئے عظیم جدوجہد کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جموں کے مقام پر دی جانے والی قر بانی کوئی مائی کا لال نہیں دے سکتاشہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا روشن باب ہیں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر شہداء جموں کی عظیم شہادتوں کا تسلسل کا حصہ ہے ۔

برھان مظفر وانی کی شہادت سے تحریک کو نئی روح اور کشمیری نوجوانوں کو نیا جذبہ ملا ہے ۔ شہداء جموں اور شہداء کشمیر کے ان عظیم مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آزادی کی تحریک کو جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے گزشتہ 4ماہ سے جاری شہادتوں سے عالم اقوام پر یہ بات عیاں ہو گئی ہے کہ کشمیر کی آزادی سے ہی جنوبی ایشیاء میں امن قائم ہو سکتا ہے ۔ بھارتی افواج کے مظالم کشمیر کا پاکستان سے الحاق کشمیری قوم کا مقدر بنے گا ۔