انڈیا نے پاکستان پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے ‘پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ دہشت گردی کروا رہا ہے اور سیز فائر لائن پر آئے روز گولہ باری اور فائرنگ کر کے نہتے مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے‘ حکومت پاکستان منہ توڑ جواب دے

انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) انڈیا نے پاکستان پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے وہ ایک طرف پاکستان کے اندر اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ دہشت گردی کروا رہا ہے اور دوسری جانب سیز فائر لائن پر آئے روز گولہ باری اور فائرنگ کر کے نہتے مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان منہ توڑ جواب دے۔ ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کنٹرول لائن پر انڈین آرمی کی فائرنگ اور گولہ باری سے 26افراد شہید اور 107افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ انڈین آرمی مسلسل جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی میں مصروف ہے۔ مودی سرکار آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ داخلی طور پر بھی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھی کوئٹہ میں کبھی کراچی میں اور کبھی کسی اور مقام پر اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ دھماکے کروا کر کے مظلوم پاکستانیوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔

کبھی ہماری آرمی کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی پولیس کو ، پاکستانیوں اور کشمیریوں کا خون اتنا سستا نہیں ہے۔ حکومت پاکستان اپنے اندر جان ڈالے، انڈین آرمی بزدل آرمی ہے گائے کا پیشاب پینے والے کسی بھی کلمہ گو کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انڈین آرمی کے لئے مجاہدین ہی کافی ہیں مگر کشمیری مجاہدین کے پاس مطلوبہ وسائل مہیا نہیں ہیں۔ آج بھی اگر مجاہدین کو مواقع اور وسائل مہیا ہو جائیں تو مجاہدین انڈین آرمی کو چھٹی کا دودھ یاد لا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان کو مزید اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں اور اسلام میں فرقہ واریت، لسانیت، برادری ازم اور کسی بھی قسم کی عصبیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس لئے ہم سب کو بس مسلمان بن کر ہی جینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جہاد اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور اللہ تعالیٰ کے دیگر احکامات کی طرح جہاد بھی قیامت تک جاری رہے گا اس حکم کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا۔