قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی جاری‘ حریت رہنما یاسین ملک کو پھر حراست میں لے لیا گیا ‘میر واعظ عمر فاروق نظر بند

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری‘ معروف حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا جبکہ میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر پر نظر بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو چند رو ز کی رہائی کے بعد پھر سے حراست میں لے لیا ہے جبکہ میر واعظ عمر فاروق کر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

حریت رہنمائوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے باعث 17نومبر تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کر رکھی ہے جبکہ آزاد مار چ کے اعلان کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری رہنمائوں کی اپیل پر یوم استقلال منایا گیا۔ اس دوران ریلیاں بھی نکالی گئیں اور حریت رہنما کشمیریوں نے ریلیوں سے خطاب کیا ۔