لائن آف کنٹرول کی عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،حکومت ہرممکن متاثرین کاخیال رکھے گی،سردارفاروق سکندر

آج سرحدی پٹی پربسنے والے غیورعوام پاک فوج اورشہروںمیںبسنے والے آبادی کادفاعی حصارہیں ،متاثرین اپنے آپکوتنہامحسوس نہ کریں، وزیر بحالیات آزاد کشمیر

جمعہ 11 نومبر 2016 14:46

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) آزادکشمیرکے وزیربحالیات سردارفاروق سکندرنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیںحکومت ہرممکن متاثرین کاخیال رکھے گی آج سرحدی پٹی پربسنے والے غیورعوام پاک فوج اورشہروںمیںبسنے والے آبادی کادفاعی حصارہیں متاثرین اپنے آپکوتنہامحسوس نہ کریںان کے رہنے سہنے اورکھانے پینے کابندوبست کیاجائے گابھارت اپنے مکروہ عزائم میںناکام ہوگااس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے ہمیںچھوٹے موٹے سیاسی اختلافات بھلاکر متاثرین کاخیال رکھناچاہیے کیونکہ لائن آف کنٹرول پراس وقت جنگ کی صورتحال ہے بھارت چاہتاہے کہ لائن آف کنٹرول سے شہری آبادی نقل مکانی کرے لیکن سلام پیش کرتاہوں لائن آف کنٹرول پربسنے والے شہریوںکوجو آج بھی اپنے گھروںمیںمورچہ زن ہیں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میںخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے عوامی مسائل حل کرناہماری ذمہ داری اورعوام کاحق ہے آزادکشمیرکی عوام نے میرٹ،گڈگورننس،بلاتخصیص تعمیروترقی اورآزادکشمیرمیںعوامی مسائل کے حل کے لیے ن لیگ کوووٹ دیئے ہیںآزادکشمیرکی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کوووٹ دئیے ہیںانہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ملک اورقوم کی امیدہیں عالمی دبائوکوبالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے،موٹرویز،میٹروبس اوراورنج ٹرین سروس کے منصوبے دیئے وہ پاکستان کوایشن ٹائیگربنانے کی طرف بڑھ رہے ہیںمگرجن عناصرنے خودکرپشن کی وہ نوازشریف پرکرپشن کے الزامات لگارہے ہیں نوازشریف واحدقومی لیڈرہیں آزادکشمیرمیںن لیگ کی کامیابی نوازشریف کی عوامی خدمت کے صلہ میںہوئی آزادکشمیرمیںبھی موٹرویزبنیںگی عوام کے مسائل حل ہونگے سرکاری افسران مشینری جذبہ سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپناکرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :