پبلک اکائونٹس کمیٹی کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاسوں کا شیڈول جاری

جمعہ 11 نومبر 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین کریں گے۔ اجلاس 14، 15، 28 اور 29 دسمبر کو منعقد ہوں گے جن میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے آڈٹ اعتراضات پر پی اے سی کے فیصلوں کی روشنی میں عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :