سینیٹر نہال ہاشمی کابیان حکومت یا مسلم لیگ (ن)کا موقف نہیں ہے ،ْمریم اورنگزیب

جمعہ 11 نومبر 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کابیان حکومت یا مسلم لیگ (ن)کا موقف نہیں ہے ۔سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان حکومت یا مسلم لیگ (ن )کا موقف نہیں ہے مریم اورنگزیب نے کہاکہ نہال ہاشمی نے ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح کو ہی مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دہشت کی آخری نشانی قرار دیا۔میڈیا سے گفتگو میں لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ سابق گورنر کو ہٹانے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین اور پاکستان نہ ماننے والوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے پوچھا جانا چاہیے کہ اس نے ڈاکٹر عشرت العباد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں کیوں نہیں ڈالا۔

متعلقہ عنوان :