جونیئرہاکی ورلڈکپ کے لئے قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ کا آغاز کل ہوگا

حکومت پاکستان سے ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے ابھی اجازت نہیں ملی لیکن ٹیم اور مینجمنٹ کے ویزوں کے حصول کا عمل جاری ہے

جمعہ 11 نومبر 2016 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) جونیئرہاکی ورلڈکپ کے لئے قومی جونیئرہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ کاآغاز کل ( ہفتہ ) 12نومبرسے جوہرٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میںہوگا۔ تربیتی کیمپ میں چھبیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ8 سی18 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔26 کھلاڑیوں میں سے ہی جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں میں گول کیپرز علی رضا، منیب الرحمان اور علی عمیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فل بیکس میں عاطف مشتاق، حسن انور، مبشر علی اور زاہد اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔ ہاف بیکس میں ابوبکر، محمد فیضان، جنید کمال، محمد عدنان اور عماد شکیل شامل ہیں۔ فارورڈز میں شان ارشاد، اظفر یعقوب، محمد دلبر، عتیق ارشد، بلال قادر، محسن صابر، سہیل ریاض، سمیع اللہ، محمد رضوان، محمد نوید، فہد اللہ اور عمرحامدی شامل ہیں۔سابق اولمپیئن اورجونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہرزمان کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔ حکومت پاکستان سے ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے ابھی اجازت نہیں ملی لیکن ٹیم اور مینجمنٹ کے ویزوں کے حصول کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :