ْکوٹلی ‘قائمقام وزیراعظم کی طرف سے منعقدہ عوامی کھلی کچہری :بند کچہری : میں منتقل ہو گئی

اگر حکومت کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل حل کر نے کا ارادہ رکھتی ہے تو تمام سرکاری افسران کو حاضر رکھ کر موقع پر ہی سزا جزا دے‘عوامی حلقے

جمعہ 11 نومبر 2016 14:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) آزاد حکومت کا کھلی کچہری کے نام پر ٹوپی ڈرامہQ گزشتہ روز ریسٹ ہاوس میں ہو نے والی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی عوام کے بجائے کھلی کچہری میں سرکاری افسران اور چھوٹے ملازمین نے شرکت کی قائمقام وزیراعظم کی طرف سے منعقدہ عوامی کھلی کچہری :بند کچہری : میں منتقل ہو گئی کیونکہ عوام نے آ کر اپنے مسائل پیش نہ کیے ادھر عوامی حلقوں نے کہا ہے کے ن لیگ بھی روایتی انداز میں حکومت چلا رہی ہے پسند نا پسند کی بنیاد پر اپنے ہی لوگوں کو نوازنے میں مصروف جب کے عوامی مسائل میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں لی جا رہی کنٹرول لائن کے متاثرین بے سرو سامانی کے عالم میں در بدر کی ٹھو کریں کھا رہے ہیں سڑکیں کھنڈ رات کا منظر پیش کر رہی ہیں لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہسپتالوں میں سے ادویات دستیاب نہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کے اگر حکومت کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل حل کر نے کا ارادہ رکھتی ہے تو تمام سرکاری افسران کو حاضر رکھ کر موقع پر ہی سزا جزا دے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کر کے میڈیا ،کیبلز،اخبارات اور بینرز زریعے تشہیر کی جائے بند کمروں کے بجائے کھلی کچہری کھلے میدانوں میں لگا ئی جائے -

متعلقہ عنوان :