ڈاکٹر طارق کا کوٹلی کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ’’ہاسپیٹل بیس بلڈبینک ‘‘کا افتتاح کردیا

بلڈ بینک میں خون سے آر سی سی،پلازمہ اور پلیٹ لیٹس نکال کر محفوظ کیے جاسکیں گے۔پہلے مرحلے میں یہ سہولت ہسپتال میں داخل مریضوں کو فراہم کی جائے گی

جمعہ 11 نومبر 2016 14:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) ڈاکٹر طارق کا کوٹلی کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ’’ہاسپیٹل بیس بلڈبینک ‘‘کا افتتاح کردیا۔بلڈ بینک میں خون سے آر سی سی،پلازمہ اور پلیٹ لیٹس نکال کر محفوظ کیے جاسکیں گے۔پہلے مرحلے میں یہ سہولت ہسپتال میں داخل مریضوں کو فراہم کی جائے گی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ڈاکٹر طارق نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے صدر زاہد آصف سلطان کو تفصیلات بتائیں کہ کوٹلی میں بلڈ بینک کی اشد ضرورت تھی جہاں ایک خون کی ڈرپ سے تین قسم کے اجزاء (آر سی سی، پلازمہ اور پلیٹ لیٹس)حاصل کیے جاسکیں ،اس سلسلہ میں ایک سال قبل ہسپتال میں مشینری آگئی تھی جسے گزشتہ روز استعمال میں لاتے ہوئے ’’ہاسپیٹل بیس بلڈ بینک‘‘کا قیام عمل میں لاکر افتتاح کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جب کوئی خون کا عطیہ کرتا تھا تو اس ڈرپ کو اسی حالت میں مریض کو لگا دی جاتی تھی حالانکہ مریض کو ان اجزاء کی ضرورت نہیں ہوتی تھی ،اب بلڈ بینک کے قیام کے بعد خون سے تین قسم کے اجزاء نکال کر محفوظ کر لیے جائیں گے اور وہ ایسے مریضوں کے کام آئیں گے جن کو ضرورت ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بلڈ بینک کا فائدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میں داخل مریضوں کو ہوگا اور لواحقین کو خون کے اجزاء حاصل کرنے کے لیے متبادل خون فراہم کرنا ہوگا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کوٹلی کے لوگ پہلے اس سہولت کے حصول کے لیے راولپنڈی،اسلام آباد جانا پڑتا تھا اب اہل کوٹلی کو ہسپتال میں ہی آر سی سی، پلازمہ اور پلیٹ لیٹس مل جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ آزادکشمیر کے دارلخلافہ مظفرآباد ، راولاکوٹ میں یہ سہولت موجود تھی ابکو جو ’’ہاسپیٹل بیس بلڈ بینک ‘‘ کے قیام سے کوٹلی والوں کو حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :