مولانا بخش چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

پیپلزپارٹی کو کراچی میں پینے کے پانی کے لیے ترستے شہری نظر نہیں آتے ہیں‘ زعیم حسین قادری کا ردعمل

جمعہ 11 نومبر 2016 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ مولانا بخش چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں، پیپلزپارٹی کو کراچی میں پینے کے پانی کے لیے ترستے شہری نظر نہیں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

زعیم قادری نے وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے میو ہسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹروں کے حق میں بیان دینے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت پر تنقید کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست چمکانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی میں پینے کے پانی کے لیے ترستے شہری نظر نہیں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا بخش چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں۔