عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہوا تو متبادل آپشنز موجود ہیں، ایران

جمعہ 11 نومبر 2016 14:17

بریٹی سلوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ایران نے کہا ہے کہ تمام فریق متفقہ طور پر طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو ایران کے پاس دوسرے آپشن بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلواکیہ کے دارالحکومت بریٹی سلاوا میں اپنے سلواک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی خواہش، امید اور ترجیح ہے کہ امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہو۔

انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ جوہری معاہدہ کوئی دو طرفہ معاہدہ نہی ہے کہ ایک فریق اسے ختم کر دے لیکن اگر ایسا ہوا تو ایران کے پاس متبادل آپشنز بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :