مسلم لیگ (ن )کے کارکنان کی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات ثابت نہ ہونے اورتحریک انصاف کی درخواست خارج ہونے پر مبارکباد

جمعہ 11 نومبر 2016 14:09

سیالکوٹ۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) ایم پی اے منور علی گل اور مسلم لیگ ن کے دیگر ضلعی و تحصیل عہدیداروں نے سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات ثابت نہ ہونے اورتحریک انصاف کی درخواست خارج ہونے پر خواجہ محمدآصف کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے اس موقع پرکہا کہ تحریک ِ انصاف کا ن لیگ کی وکٹیں گرانے کا خیال اب خوابوں میں رہے گا، پاکستان کے عوام 2018میں بھی ترقی پسند وں لوگوں کا ساتھ دیں گے اور انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ ن ہی دوبارہ برسرِ ِاقتدار آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :