امریکہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو اہمیت دیتا ہے ،ْرانا تنویر حسین

جمعہ 11 نومبر 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو اہمیت دیتا ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ امریکہ میں نئے صدر کا انتخاب اور انتخابی نتائج کا معاملہ امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے اور ہر آنے والا صدر منصب پر براجمان ہونے کے بعد دیگر ممالک سے تعلقات کے حوالے اپنی خارجہ پالیسی ترتیب دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کے افغانستان ، ایران کے حالات اور دہشتگردی کے معاملات سے پوری طرح باخبر ہے ،امریکہ پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کی اہمیت سے آگاہ ہے اور اسے اہمیت دیتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ نومنتخب صدر ٹرمپ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی جارحیت سے آگاہ ہیں اور اس کا ذکر وہ اپنے ایک بیان میں بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا تنویر نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل ضرور ترتیب دیں گے۔ انھوں نے امیدکا اظہار کیا کہ اگر امریکہ چاہیے تو مداخلت کر کے مسئلہ کشمیر حل کرا سکتا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کے بیانات ان کی انتخابی مہم کے خیالات سے مختلف ہیں،صدارتی قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کے رویوں میں مذید مثبت تبدیلی آئے گی اور پاکستان بھی امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

متعلقہ عنوان :