فیصل عابدی کے سابق گن مین کا قتل کیس، تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ تیار کر لی

واردات کے وقت گاڑی میں دو خواتین سمیت 4 افراد سوار تھے ،ْصرف کامران کو قتل کیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) سچل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے فیصل رضا عابدی کے سابق گن مین کامران حسین کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقتول کا قتل فرقہ وارانہ بنیاد پر نہیں کیا گیا ،ْواردات کے وقت گاڑی میں دو خواتین سمیت 4 افراد سوار تھے۔ صرف کامران کو گاڑی سے اتار کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

کامران کو لگنے والی گولی مقتول کے چچا کو چھوتے ہوئے گزری۔ذرائع کے مطابق، سکیورٹی اداے کامران کو حراست میں لینا چاہتے تھے ،ْاس سے قبل ہی کامران کو پراسرار انداز میں قتل کر دیا گیا۔ ۔نجی ٹی وی کے مطابق مقتول کامران سیاسی جماعت کا علاقائی عہدے دار بھی رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں کو کامران کے قاتلوں کی تلاش ہے جس کے بعد اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :