ن) لیگ میاں شریف کا ساتھ دینے والوں کو نواز رہی ہے،سعید الزمان صدیقی واضح مثال ہیں ،ْندیم افضل چن

چاہتے ہیں فیصلے پارلیمنٹ میں ہوں ،ْمتنازعہ خبر پر انکوائری کمیٹی پر(ن) لیگ کو پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا ،ْ انٹرویو

جمعہ 11 نومبر 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میاں شریف کا ساتھ دینے والوں کو نواز رہی ہے،سعید الزمان صدیقی واضح مثال ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ندیم افضل چن نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کسی بھی لیگی وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوا،ہم کہتے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے اور اس میں صرف سیاستدان ہی نہیں جج بھی شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ خبر پر انکوائری کمیٹی پر(ن) لیگ کو پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہوں،پارلیمنٹ سے باہر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں پڑ گئی ہے ،میاں صاحب کا لوگوں کو نوازنے کا ٹریک ریکارڈ ہی(ن) لیگ میاں شریف کا ساتھ دینے والوں کو نواز رہی ہے اور جسٹس سعید الزمان صدیقی اس کی واضح مثال ہیں۔

متعلقہ عنوان :