حب میں رینجرز کی کارروائی ،ْ کالعد م جند اللہ کے امیر عارف عرف ثاقب مارا گیا ،ْ بھارتی مقدار میں اسلحہ اور بارود بر آمد

عارف عرف ثاقب لشکرجھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتاتھا ،ْ ذرائع

جمعہ 11 نومبر 2016 13:26

حب میں رینجرز کی کارروائی ،ْ کالعد م جند اللہ کے امیر عارف عرف ثاقب ..

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کردیا ،ْبھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ، جماعت الاحرار،داعش کیساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق عارف عرف ثاقب لشکرجھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتاتھا ،ْ کراچی اور بلوچستان میں ہونیوالے خودکش دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں ملزم کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :