اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو رہائی کے ایک ہفتے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا

جمعہ 11 نومبر 2016 13:25

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) فلسطین میں انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو جیل سے رہائی کے ایک ہفتے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے بدھ کو سابق اسیر 21 سالہ بہاء النجار کو 12 سال تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد صرف ایک ہفتے سے دوبارہ حراست میں لے لیاگیا۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسیر کے والد طہ النجار نے بتایا کہ صہیونی فوج نے گزشتہ روز الخلیل شہر میں ابو کتیلہ کالونی میں چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فلسطینی نوجوان الخلیل شہر میں پولی ٹیکنیک میں انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔

متعلقہ عنوان :