ٹرمپ کی فتح ، کیلیفورنیا کی علیحدگی کیل ایگزٹ زور پکڑ گئی

ریاست کے 60 فیصد شہریوں نے ہیلری کو ووٹ دیا اور اب علیحدگی مہم میں دلچسپی شروع کردی

جمعہ 11 نومبر 2016 13:24

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) مریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا کی علیحدگی مہم ’کیل ایگزٹ ‘ زور پکڑ گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق کیل ایگزٹ‘ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم ’بریگزٹ‘ کے طرز پر رکھا گیا اس مہم کا پرانا نام ’یس کیلیفورنیا ‘ ہے جس کے دوران کیلیفورنیا کی امریکا سے قطع تعلق کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا جارہا ہے کیونکہ ریاست کے 60 فیصد شہریوں نے ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیا اور اب لوگوں نے علیحدگی کی مہم میں زیادہ دلچسپی لینا شروع کردی ہے ۔

مہم کی ویب سائٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی معیشت دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے وہ معاشی طور پر فرانس سے زیادہ طاقتور اور آبادی کے لحاظ سے پولینڈ سے زیادہ بڑا ہے ۔ماضی میں اس ’یس کیلیفورنیا ‘ مہم کو غیر مفید قرار دیا گیا تاہم گزشتہ روز ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر اس مہم کا رجحان بلند سطح پر پہنچ گیا اور اس مہم کے حامی تجویز دے رہے ہیں کہ 2019ء میں ریفرنڈم کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :