کرپشن الزامات،جنوبی افریقی صدرکے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتمادناکام ہوگئی

جمعہ 11 نومبر 2016 13:23

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف پارلیمان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زوما کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کی اپنی پارٹی اے این سی کے کئی حلقے بھی ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ گزشتہ روز پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو تاہم 214 اراکین نے مسترد کر دیا۔ اس تحریک کے حق میں صرف 124 ارکان نے ووٹ دیا۔ زوما کا کہنا تھا کہ وہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :