شام، عراق میں فضائی حملے، شہری اموات کا امریکی اعتراف

گزشتہ دو برسوں میں شام اور عراق میں امریکی فضائی حملوں میں ایک سو بیس تک عام شہری ہلاک ہوئے،پینٹاگون

جمعہ 11 نومبر 2016 13:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پینٹاگون نے کہاہے کہ گزشتہ دو برسوں میں شام اور عراق میں امریکی فضائی حملوں میں ایک سو بیس تک عام شہری ہلاک ہوئے ہوں گے۔ دیگر ذرائع کے مطابق ان دو ممالک میں ایسی شہری ہلاکتوں کی تعداد دراصل اٹھارہ سو کے قریب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی قیادت میں اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں نے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر اپنے فضائی حملے اگست دو ہزار چودہ میں شروع کیے تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں کہاکہ اگست 2014ء میں جب شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے خلاف فضائی حملے شروع کیے گئے تھے، تب سے اب تک مشرق وسطیٰ کے ان دونوں جنگ زدہ ملکوں میں ایسے حملوں میں 119 عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہوں گے۔

پینٹاگون نے شام اور عراق میں امریکی فضائی حملوں میں شہری ہلاکتوں کا جو اعتراف کیا ہے، وہ مشروط بھی ہے اور سویلین ہلاکتوں کی تعداد بھی بہت کم بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :