فلپائن ، مسلح افراد نے 5 و یت نامیوں کو اغواء کر لیا

جمعہ 11 نومبر 2016 13:23

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) فلپائن کے جنوبی صوبہ بیسیلان کے ساحل کے قریب غیر ملکیوں کی ایک کشتی سے 10 مسلح افراد نے 5 و یت نامیوں کو اغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے ویت نامی ساحلی محافظوں کے حوالہ سے بتایا کہ ویت نامی باشندوں کو آبنائے بیسیلان میں سیباگو نامی جزیرہ کے قریب سے اغواکیا گیا ہے ۔ جس کے بارے میں فوری طور پر فوج کو بھی مطلع کردیا گیا اور مغویوں کی تلاش کام فوری طورپر شروع کردیا گیا ہے ۔