یمنی حوثیوں کا سعودی صوبہ اسیر میں میزائل حملہ، 14 شہری زخمی

جمعہ 11 نومبر 2016 13:23

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) یمنی حوثیوں کے سعودی صوبہ اسیر میں میزائل حملہ سے 14 شہری زخمی ہو گئے ۔جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے سعودی شہری دفاع کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ سعودی شہر دہران میں میزائل حملہ کے زخمیوں میں 13 سعودی شہری اور ایک بنگلہ دیشی ترک وطن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے ترجمان کرنل محمد العصیمی نے بتایا کہ حملہ سے 3 گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحاد ی ممالک کی قیادت کرتے ہوئے صدر عبد رابو منصور حادی کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہا ہے جن کو حوثی باغیوں نے گذشتہ سال معزول کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :