چودہ سال پہلے بانی ایم کیوایم نے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنرہاؤس بھیجا ،ْدہشت گردی کی آخری علامت کا خاتمہ ہوگیاہے ،ْنہال ہاشمی

جمعہ 11 نومبر 2016 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ چودہ سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنرہاؤس بھیجا گیا تاہم آج گورنر ہاؤس سے دہشت گردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا۔گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینٹر نہال ہاشمی نے کہاکہ نئے گورنر کا ماضی بے داغ ہے، جسٹس (ر) سعید الزماں اصولی انسان ہیں اور ان کا ماضی بے داغ ہے، نئے گورنر کے آنے سے نہ صرف صوبے کو پرامن بنانے میں مدد ملے گی بلکہ سعید الزماں صدیقی بطور گورنر سندھ کی ترقی میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہاکہ پاکستان مخالف لوگوں نے پرویز مشرف دور میں گورنر ہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا تاہم آج نوازشریف کے چاہنے والے گورنر ہاؤس میں ہیں، 14 سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمایندہ گورنرہاؤس بھیجا گیا، آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں ہے، آج گورنرہاؤس سے پاکستان کونہ ماننے والوں اور دہشت گردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے سوال اٹھایا کہ عشرت العباد جرائم میں مطلوب تھے تو سندھ حکومت نے کیوں جانے دیا