نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

سینیٹرنہال ہاشمی نے بیان دیاتھا کہ آج گورنرہاؤس سندھ سے دہشتگردی کی آخری نشانی مٹ گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 13:00

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گورنرہاؤس سے دہشتگردوں کے ڈیرے ختم ہونے سے متعلق نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے،مسلم لیگ(ن)کا مئوقف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرنہال ہاشمی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان انکی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔اس بیان سے حکومت یا مسلم لیگ(ن)کا کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے سینیٹرنہال ہاشمی نے بیان دیاتھا کہ آج گورنرہاؤس سندھ سے دہشتگردی کی آخری نشانی مٹ گئی،عشرت العبادالطاف حسین کا آدمی تھا۔آج گورنرہاؤس دہشتگردی سے پاک ہوگیاہے۔