موصل میں داعش نے 80خاندانوں کو جبری ہجرت پر مجبور کردیا

جمعہ 11 نومبر 2016 12:59

موصل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) موصل میں داعش نے 80خاندانوں کو جبری ہجرت پر مجبور کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے نینوی میں مقامی ذریعے نے بتایاکہ داعش تنظیم نے 80 خاندانوں کو موصل کے بائیں کنارے پر واقع علاقے فیصلیے سے جبری ہجرت پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

داعش تنظیم موصل کے علاقوں میں اپنے سکیورٹی گشت کو مزید بڑھانے اور ان افراد کے خلاف سزائے موت پر عمل درامد کا ارادہ رکھتی ہے جو تنظیم کے مطابق دشمنوں کو معلومات پہنچانے میں ملوث ہیں۔موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے 17 اکتوبر کو شروع ہونے والے عسکری آپریشن کو جاری رہتے ہوئے کئی ہفتے گزر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :