امریکی اتحاد کے الرقہ کے نزدیک تازہ فضائی حملے میں 18 شامی ہلاک

مرنے والے تمام عام شہری تھے،حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں،اتحادی ترجمان

جمعہ 11 نومبر 2016 12:59

الرقہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء)امریکا کی قیادت میں اتحاد کے شام میں داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ کے نزدیک فضائی حملے میں 18 شہری ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی اتحاد ن ے کہاکہ حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ابھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔اتحاد کے ترجمان کرنل جان دوریان نے ایک بیان میں ابتدائی جائزے کے بعد علاقے میں حملے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا کہنا تھاک شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمے داری کے تعیّن کے لیے مزید معلومات درکار ہیں اور اس واقعے کی تحقیقات جاری رہیں گی۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اتحادی طیاروں نے الرقہ سے چالیس کلومیٹر شمال میں واقع گاؤں الحیشہ پر بمباری کی ہے اور اس میں بتیس افراد زخمی بھی ہوئے ۔رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان کا کہنا تھاکہ فضائی حملے میں مرنے والے اور تمام زخمی عام شہری ہیں۔الحیشہ پر داعش کے جنگجوؤں کا قبضہ ہے اور اس پر امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز(ایس ڈی ایف) نے الرقہ کی جانب پیش قدمی کے لیے نیا حملہ کیا ہے۔