حوثیوں کے راکٹ حملے میں ایک غیر ملکی سمیت 13 سعودی شہری زخمی

جمعہ 11 نومبر 2016 12:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کے ایک راکٹ حملے میں مملکت کے مشرقی علاقے ظہران میں 13سعودی شہری زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہاکہ راکٹ حملے میں ایک غیر ملکی تارک وطن بھی زخمی ہوا، تاہم اس کی قومیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

حوثیوں کے راکٹ حملے سے الظہران کے جنوبی علاقے میں متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ڈائریکٹوریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ظہران میں شہری دفاع کے محکمہ کو یمن سے راکٹ حملے کی اطلاع ملی، جس میں ایک غیر ملکی سمیت 13 سعودی شہری زخمی ہوئے، تین گھروں کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد محکمہ نے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق متعدد اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :