حزب اللہ کا شام میں اب تک اپنے 1500جنگجومارے جانے کا انکشاف

جمعہ 11 نومبر 2016 12:59

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) حزب اللہ لبنان نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے شا م میں 1500جنگجومارے جا چکے ہیں اس حوالے سے آخری 40 جنگجو شام کے شہر حلب میں جاری لڑائی کے دوران مارے گئے جن کو حزب اللہ نے ان کے آبائی دیہات میں دفن کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس امر کی تصدیق ایرانی مرشد کے مشیر برائے عسکری امور بریگیڈیئر جنرل یحیی رحیم صفوی کے بیان سے ہوتی ہے جن کا کہنا ہے کہ شام میں حزب اللہ کے ہزاروں ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی نوجوانوں کے شام کی جنگ میں جھونکے جانے کے مظہر نے عمومی طور پر پورے لبنان اور خود شیعہ فرقے کے اندر غیض و غضب کے ردعمل بھڑکا دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :