مختلف معاملات پرٹرمپ کو وضاحت کرنی چاہیے، یورپی کمیشن

امریکی ہر وقت یورپی سلامتی پر توجہ نہیں دے سکتے، یورپ کی مشترکہ فوج بنائیں گے ،صدر ڑاں کلوڈ یٴْنکر

جمعہ 11 نومبر 2016 12:55

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلوڈ یٴْنکر نے کہا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجارت، نیٹو سے تعلقات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معاملات واضح کرنے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن میں ایک تجارتی ایونٹ کے دوران یٴْنکر کا کہنا تھاکہ ہم جاننا چاہیں گے کہ عالمی تجارتی پالیسی کے حوالے سے چیزیں کیسے آگے بڑھیں گی۔

یٴْنکر کا مزید کہنا تھاکہ ہم یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ وہ (ٹرمپ) نیٹو اتحاد سے متعلق کیا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ماحولیات کے حوالے سے کیا پالیسیاں اپنانا چاہتے ہیں۔ یہ سب چیزیں آئندہ چند ماہ میں واضح ہونی چاہییں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یٴْنکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان جس تجارتی معاہدے پر ان دنوں بات چیت ہو رہی ہے اٴْس کے آئندہ دو برس کے دوران طے ہونے کی انہیں توقع نہیں ہے،امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ، میں نہیں سمجھتا کہ یہ آئندہ دو برسوں تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

اس تقریب کے دوران انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی ہر وقت یورپی سلامتی پر توجہ نہیں دے سکتے۔ ان کے بقول اسی وجہ سے یورپ کو دفاع کے شعبے میں ایک نئی شروعات اور یورپ کی مشترکہ فوج بنانے کے اپنے ہدف پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڑاں کلوڈ یٴْنکر کے مطابق بین الابراعظمی روابط پہلے کی طرح قائم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :