پالائو کے صدر نے صدارتی انتخاب میں اپنے بہنوئی کو شکست دیدی

جمعہ 11 نومبر 2016 12:42

کرور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء)بحرالکاہل کے چھوٹے سے ملک پالائو میں صدر ٹومی رمنگسائو نے صدارتی انتخاب میں اپنے بہنوئی کو شکست دیکر چوتھی مدت کے لئے اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

60 سالہ صدر ٹومی نے جیت کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اس مرتبہ ان کے لئے صدارتی انتخابی مہم سب سے مشکل رہی تھی کیونکہ ان کا مخالف ان کی سگی بہن کا شوہر تھا ،انھوں نے کہا کہ خاندان اپنے ہی خاندان کی مخالفت نہیں کرتے ان کے لئے یہ جیت بہت کڑوی ثابت ہو ئی ہے۔

پالائو کے انتخابات میں ٹومی نے 5124 جبکہ ان کے سالے سورنگل وھیپس نے 4860ووٹ حاصل کئے ،دونوں کی ہار جیت کا فیصلہ 264 ووٹوں سے ہوا۔فلپائن کے مشرق میں واقع ایک ہزار مربع کلو میٹر رقبے کے اس ملک کی آبادی صرف 22 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔