وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کیلئے 65ارب 57کروڑ ، 40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 11 نومبر 2016 12:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کیلئے 65ارب 57کروڑ ، 40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کیلئے ایک کھرب ، 99ارب 66کروڑ وپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کی بحالی کیلئے 42ارب 56کر وڑ ، ایرا کیلئے ایک ارب 93کروڑ ، پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئے ایک ارب 41کروڑ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے 20ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔