وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا پمز ہسپتال میں پتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر کا افتتاح

جمعہ 11 نومبر 2016 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں پتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کو جدید ترین ہسپتال بنائیں گے اور اس کی اپ گریڈیشن پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،حقیقی تبدیلی دوسروں پرگالیاں یا الزامات لگاکرنہیں لائی جاسکتی تبدیلی تو صرف عوامی خدمت اور ووٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

جمعہ کو وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں پتھالوجی لیب کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وزیرمملکت کو ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پمز نے بغیر کسی اضافی اخراجات کے سینٹر مکمل کیا،سنٹر کے قیام سے مختلف امراض کی تشخیص میں آسانی ہوگی اور پمز میں آنے والے مریضوں کو بھی لمبی لائنوں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا،نئے سنٹر میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ اور کرسیاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پمز کو بہت جلد جدید ترین ہسپتال بنائیں گے،ہسپتال کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،پمز میں یومیہ 10ہزار مریض او پی ڈی میں آتے ہیں،برن سنٹر،ایم سی ایچ کی توسیع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی دوسروں پرگالیاںیا الزامات لگا کر نہیں لائی جاسکتی۔ تبدیلی تو صرف عوامی خدمت اور ووٹ کے ذریعے ممکن ہے،مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں،سیاسی جماعتوں کو پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :