دوسری سالانہ ایک روزہ محفل حسن قراء ت 22نومبرکوبیس بگلہ میں ہو گی

محفل حسن قراء ت میں پاکستان سے نامور قراء حضرات شرکت کریں گے

جمعہ 11 نومبر 2016 12:34

باغ/بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) دوسری سالانہ ایک روزہ محفل حسن قراء ت 22نومبر بروز منگل ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین بیس بگلہ کے مقام پرمدرسہ دارالعلوم فیض القرآن بیس بگلہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد میں نماز ظہر سے نماز عشاء تک ہوگی -اس پاک محفل میں پاکستان کے نامور قراء حضرات جن میں الشیخ قاری فضل حق بلوچستان‘ الشیخ قاری سہیل کوئٹہ‘ الشیخ قاری عبدالرحمن عابد کوئٹہ‘الشیخ قاری سید رسول لاہورسے شرکت کریں گی-ان کے علاوہ معروف نعت خواں سید اعجاز کاظمی شرکت کریں گی-انتظامیہ نے عوام سے بھرپور شرکت کی دعوت دی ہی-

متعلقہ عنوان :