یوسف نقاش کی طرف سے بھارت میں کشمیری طلباء پر حملے کی شدید مذمت

ْ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طالبعلموں پر حملے کا واحد مقصد انہیں ذہنی طور ہراساں کرنا ہے

جمعہ 11 نومبر 2016 12:34

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے نوئڈانئی دلی میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طالبعلموں پر حملے کا واحد مقصد انہیں ذہنی طور ہراساں کرنا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حملے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد ان کے کیرئیر کو تباہ کرنا اور ان میں عدم تحفظ کاا حساس پید کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوںنے کہا کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بھارت کی دانش گاہوں اورتعلیمی اداروںمیں کشمیری طلباء کو تحقیق کے نام پر ہراساںکرنے کی اطلاعات پر بھی تشویش ظاہر کی ۔حریت رہنمانے کشمیری نوجوانوں اور بالخصوص طلباء کے خلاف کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانیوالے اقدامات کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ایک طرف کشمیرمیںصدائے حق بلند کرنیوالوں کے خلاف پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں سے بینائی چھینی جارہی ہے اورانہیںزندان میں ٹھونسا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو بھی بے جا طورپر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یوسف نقاش نے رفیع آباد میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نو جوانوں کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیری شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :