سید علی گیلانی کی طرف سے یاسین ملک کی گرفتاری،میرواعظ کی گھر میں نظر بندی کی مذمت

پولیس کی بھاری نفری میر واعظ کی رہائش گاہ کے باہر تعینات‘انکی جملہ دینی ، سیاسی، سماجی سرگرمیوں پر قدغن عائد ‘سید علی گیلانی پہلے ہی گھر میں نظربند ہیں

جمعہ 11 نومبر 2016 12:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور حریتفورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے جو پہلے ہی گھر میں نظربند ہیںایک بیان میںاس کارروائی کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کے دعویدار وںنے ہندو انتہا پسندوں کے دبائومیں آکر حریت رہنمائوں کو رہااور حریت قیادت کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انتظامیہ نے مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے یوم استقلال کے سلسلے میں جمعرات کی شام سے جامع مسجد چلو کی کال پر قدغن لگاتے ہوئے یاسین ملک کو گرفتار اور میرواعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کردیا تھا ۔ پولیس کی بھاری نفری کو نگین میں میر واعظ کی رہائش گاہ کے باہر تعینات کیاگیا ہے اور انکی جملہ دینی ، سیاسی، سماجی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے جبکہ حریت چیئرمین سید علی گیلانی پہلے ہی گھر میں نظربند ہیں۔

متعلقہ عنوان :